15 جولائی، 2017، 7:51 PM

موصل کے مغرب میں داعشی نشانہ باز عورت گرفتار

موصل کے مغرب میں داعشی نشانہ باز عورت گرفتار

عراقی فورسز نے مغربی موصل میں کارروائی کے دوران داعش کی نشانہ باز دہشت گرد عورت کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے مغربی موصل میں کارروائی کے دوران داعش کی نشانہ باز دہشت گرد عورت کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے داعش کی نشانہ باز دہشت گرد خاتون کو موصل کے قدیمی حصہ سے گرفتار کیا ہے اور اسے مزید تحقیقات کے لئے انٹیلیجنس ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق غیر ملکی نشانہ باز داعش دہشت گرد موصل کے مختلف علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق اب تک 40 غیر ملکی داعش دہشت گردوں نے خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

News ID 1873889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha